معاشی ترقی کیلئے توانائی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناگزیر:خواجہ خاور رشید

معاشی ترقی کیلئے توانائی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناگزیر:خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے لاہور چیپٹر کے صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے  توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس وقت حالات بہت خراب ہیں۔ بجلی کی قیمت میں بڑھنے سے  کاروبار کی لاگت میں مزید اضافہ ہو اور اور مہنگائی بڑھنے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور مجموعی معیشت پر اس کے مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے لئے پاکستان کو برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے ضرورت ہے تاہم بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافے سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور ہماری مصنوعات مہنگی ہونے سے عالمی مارکیٹ میں برآمدات کو سخت مقابلے کا سامنا ہو گا۔خواجہ خاور رشید نے کہا کہ بجلی بہت سے ایس ایم ای یونٹس اور بڑی صنعتوں کیلئے ایک اہم ان پٹ ہے لہذا بجلی کی قیمت میں اضافے سے ان کا کاروبار بہت متاثر ہو گا جس سے ہماری معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت پہلے ہی خطے میں سب سے زیادہ سمجھی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری مصنوعات کو علاقائی ممالک کے ساتھ برآمدات کی مارکیٹ میں شدید مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تاجر برادری طویل عرصے سے حکومت پر زور دے رہی ہے کہ وہ کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے توانائی کے سستے ذرائع پر توجہ دی جائے۔لیکن ابھی تک اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے تنگ آ کر  پہلے ہی مختلف محکموں کے ملازمین احتجاج پر اتر آئے ہیں کیونکہ افراط زر نے ان کی قوت خرید میں نمایاں کمی کر دی ہے ان حالات میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس سے عام آدمی کی زندگی بہت مشکل ہو جائے گی اور معاشرتی بدامنی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

مزید :

کامرس -