دھاگے‘کپڑے کی قیمتوں میں اضافہ سے مشکلات کا شکا ر، ریڈی میڈ گارمنٹس  

دھاگے‘کپڑے کی قیمتوں میں اضافہ سے مشکلات کا شکا ر، ریڈی میڈ گارمنٹس  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ادیب اقبال شیخ زونل چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دھاگے اور کپڑے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے گارمنٹس کا شعبہ مشکلات کا شکا ر ہے۔کاٹن مافیا کو کنٹرول کرنے کیلئے دھاگے اور کپڑے کی ایکسپورٹ کی حوصلہ شکنی اور گارمنٹس مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔  پاکستان میں دھاگے کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی جس کی بڑی وجہ سال2020میں کپاس کی کم پیداوار سے سپنگ ملز مالکان کو کاٹ پچھلے سال کی نسبت مہنگی کاٹن کی خریدو فروخت ہے۔ا س وجہ سے سال 2020اور2021میں سٹاک مافیا بھی سرگرم عمل رہے جس سے دھاگے کی قیمت کم نہ ہوپائی۔ٹیکسٹائل مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو گارمنٹس  مصنوعا ت میں کمی سے ملکی برآمدات کا تسلسل متاثر ہوگادھاگے کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹر ز نے سال2021میں ایکسپورٹ کے آرڈز نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کی وجہ پاکستان میں دھاگے کی قیمت دوسرے ممالک سے زیادہ ہیں جس سے ایکسپورٹ کومشکل تر بنادیا ہے ایکسپورٹ نہ ہونے سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہ پاکستان کی نسبت دیگر ممالک میں دھاگے اور کپڑے کی قیمتیں کم ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں مہنگے کپڑے سے تیار گارمنٹس مصنومات کی مانگ میں کمی سے ایکسپورٹ میں کمی واقع ہوگی اس لیے بیرون ملک سے سستے کپڑے کی درآمدات پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ سستے کپڑے کے استعمال سے گارمنٹس مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آسکے اور گارمنٹس مصنوعا ت میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں اضافہ کا تسلسل برقرار رہے اور اس میں مزید اضافہ ممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈمیڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ برآمدات میں مزید اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ صنعتوں پر توجہ مرکوز اور راہ میٹریل و ایکسپورٹ پرڈیوٹیوں کا خاتمہ کیا جائے۔اور ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری کے بعد اس کو فی الفور لاگو کیا جائے تاکہ ٹیکسٹائل پالیسی کی مراعات سے برآمدی شعبہ ملکی برآمدات میں مزید اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہواور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو مزید قرضوں سے نجات مل سکے۔

مزید :

کامرس -