ارکان اسمبلی کا یوٹرن، بڑے شہروں میں ڈیرے، حلقے، ورکرز لاوارث: ترقیاتی کام بھی صفر 

ارکان اسمبلی کا یوٹرن، بڑے شہروں میں ڈیرے، حلقے، ورکرز لاوارث: ترقیاتی کام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتا ن (اشفاق احمد)الیکشن کے ایام میں عوام کی خدمت کرتے گلی محلوں میں گھومنے پھرنے والے ملتان کے سیاستدان الیکشن کے بعد سے محلوں میں جا بسے ہیں،گلی محلوں میں گھومنے والے ایسے غائب ہوئے  کہ نظر نہیں آئے الیکشن کی مہم کے دوران یہی سیاستدان گلی گلیوں، بازاروں،دیہاتوں میں کچی پکی نالیوں، نہروں میں عارضی پلوں پر پیدل گھوتے تھے جب کہ بیشتر سیاستدان موٹر سائیکلوں پر(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 اپنے حلقے کے تنگ و تاریک راستوں گلیوں میں عوام کی خدمت میں حاضر ہوتے رہے ہیں۔ الیکشن ہوگیا جو جیت گیا وہ اعلیٰ ایوانوں میں، یا تو حکومت کا حصہ بن گیا اور جو ہار گیا اس نے بھی لاہور، اسلام آبا د جیسے شہروں میں بنائے محلوں میں سکونت اختیار کر لی ہے تاہم حلقہ کی عوام کی خیر خیریت، دریافت کرنے ملتان آتے جاتے رہتے ہیں اورمہینے دو مہینے  بعد اپنے گھروں میں عوام کو ملاقات کا شرف بھی بخش دیتے ہیں تاہم ان  میں سے بیشتر کے ٹھکانے لاہور، اسلام آباد جیسے بڑے شہر ہی ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں نامور سیاستدان، جن میں سابق ویزاعظم یوسف رضا گیلانی، آجکل وفاقی ویزر خارجہ شاہ  محمود قریشی سابق وفاقی وزرا ء جاوید علی شاہ، سکندر حیات بوسن، تحریک انصاف کے وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر جیسے نامی گرامی سیاستدان ہیں ان میں سے بیشتر گلی محلوں میں بغیر سیکورٹی نتخابی مہم چلانے کے  چمپئین ہیں تاہم آجکل ان سے عام آدمی کاملنا جوئی شیر لانے کے مترادف ہے ملتان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے ظہیر الدین علیزئی کو حکومت بننے کے بعد شاید ہی کسی نے دیکھا ہوگا وہ  ایسے غائب ہوئے ہیں کہ عوام کو ان کی شکل بھی بھول گئی ہو گی اسی طرح ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والہ  سے ایم این اے رانا قاسم نون کا بھی عوام سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے وہ اپنی تحصیل جلال پور میں بھی کسی سے نہیں ملتے بلکہ انہوں نے حلقہ کے چند نامی گرامی ورکروں سے رابطہ رکھا ہوا ہے جو انہیں حلقہ کے سیاسی حالات سے آگاہ رکھتے ہیں اسی طرح ایم پی اے رانا اعجاز نون دیگر ایم پی ایز و ایم این ایز بھی عوام سے ملنے سے گریزاں ہیں ان اراکین پارلیمنٹ کے پاس کورونا کی بڑھتی تباہ کاریوں کا جواز بھی ہے۔  حکمران جماعت کے بیشتر سیاستدان عوام کی طرف سے گلی محلوں میں سیوریج سسٹم کی تباہی، سڑکوں کی تباہ حالی، گلیوں کی سولنگ، سٹریٹ لائٹس جیسے کاموں کے مطالبات کرتے ہیں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے بھی سیاستدانوں کی ایک بڑی تعداد عوام سے جان چھڑاتی، نظریں کتراتی نظر آ تی ہے اس لئے بھی عوام کی سیا ستدانوں تک رسائی مشکل ہوجاتی ہے تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، ملک عامر ڈوگر ملتان میں عوام سے ملاقاتوں کے لئے دن مخصوص کر رکھے ہیں ویک اینڈ پر ہفتہ، اتوار کی چھٹی وہ ملتان میں گزارنے کو معمول بنا چکے ہیں اپنے ڈیروں پر لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ تاہم گلیوں،محلوں میں جا کر لوگوں سے ان کے حال احوال جاننے کا سلسلہ مفقود ہو چکا ہے۔ 
انتظار