عید، مٹن، بیف،برائلر گوشت مزید مہنگا، گراں فروشوں کی چاندی

عید، مٹن، بیف،برائلر گوشت مزید مہنگا، گراں فروشوں کی چاندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  نیوز  رپورٹر  )   عید کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مٹن، بیف اور برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور گرانفروش مافیا کی چاندی ہوگئی ہے۔ ضلعی پرائس (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
کنٹرول نظام غیر فعال ہونے کے باعث گرانفروش مافیا نے سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑاتے ہوئے خود ساختہ قیمتیں متعارف کروارکھی ہیں سرکاری نرخنامہ کے مطابق مٹن فی کلو 800 روپے جبکہ مارکیٹ میں 1100 سے 1200 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح بیف کی سراکارء قیمت 450 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 600 سے ساڑھے 600 روپے فروخت کیا جارہا ہے جن پر عید کے اس اہم موقع پر کوئی چیک بیلنس نظر نہیں آرہا اور گرانفروش دونوں ہاتھوں سے شہریوں کی جیبیں صاف کرنے میں مصروف ہیں دوسری طرف مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ صارفین کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی مرغی کے گوشت کی قیمت آج چار سو کا ہندسہ بھی عبور کرگئی اور آج گوشت کی قیمت 430 روپے فی کلو ہو گئی۔ گزشتہ روزمرغی کا گوشت 380 سے بڑھ کر 400 روپے ہواتھا جو آج چار سو سے بڑھ کر 430 روپے ہوگیا ہے جبکہ انڈے فی درجن 140 روپے تک پہنچ چکے ہیں، عید قریب ہے اور بڑھتی قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی مافیا کے بعد پولٹری مافیا نے عوام بالخصوص متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنانے کی ٹھان لی ہے برائیلر مرغی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کے پس پردہ عوامل کو عوام کے سامنے لایا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی۔ حکومت جلد از جلد قیمتیں کنٹرول کر کے ان محرکات کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے کیونکہ مٹن اور بیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کھانا بھی غریب کے لئے خواب بنتا جا رہا ہے۔
چاندی