متعدد سیاستدان آبائی علاقوں میں عید  منانے کیلئے تیار، ایس او پیز کیساتھ ورکرز دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول فائنل

متعدد سیاستدان آبائی علاقوں میں عید  منانے کیلئے تیار، ایس او پیز کیساتھ ...

  

  ملتان،جام پور (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) جنوبی پنجاب کے بیشتر سیاستدان اپنے آبائی اضلاع میں عید منائیں جہاں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 وہ عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد حلقہ کی عوام سے عید ملیں گے تاہم کورونا ایس  او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بیشتر سیا ستدانوں کا کہنا ہے کہ اس عید پر عوام کی صیحت کا خیال رکھتے ہوئے وہ عید کے ایام میں بھی سماجی فاصلے کی دوری کو یقینی بنائیں گے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، سکندر حیات بوسن، ملک عامر ڈوگر، جاوید علی شاہ، ابراہم خان، زین قریشی، علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی، ملتان میں ہی عید منائیں گے عید نماز کی ادائیگی کے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں گے جبکہ اہل علاقہ سے بھی عید ملیں گے۔ عید کے تینوں ایام سیاستدانوں کے ڈیرے ملنے آ نے والوں سے آ باد رہیں گے۔  کرونا کی تیسری لہر کی وجہ اکثر سیاستدان اور بیوروکریٹ  عید الفطر اپنے حلقوں اور ابائی گاوں کی بجائے لاہور اور اسلام اباد اور بیرون ملک میں عید منائیں گے۔  ضلع راجن پور کے سیاستدان کہاں عید منائیں گے۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری اور سابق چیرمین ٹور ازم ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری ابائی گاوں چوٹی کی بجائے نیوگلبرک لاہور میں ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک راجن پور۔ ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محممود مزاری روجھان میں۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری لاہور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری لاہور میں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک لاہور میں۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس خان دریشک۔ راجن پور۔ ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک راجن پور میں۔ تحریک انصا ف کے جنرل سیکرٹری سردار علی رضا دریشک لاہور میں۔ پیپلز پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی میڈیم شازیہ عابد ایڈوکیٹ جام پور میں ۔تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں عرب بنی اسد تتاروالا جام پور میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری لاہور میں۔ چیف لغاری سردار جما ل خان لغاری فورٹ منرو میں۔سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک۔ بہاولپور میں سابق ڈپٹی سپیکر شیر علی مزاری لعل گڑھ میں۔ پیپلز پارٹی کے ضلع صدر سردار وقاص حیدر خان گورچانی ملتان میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر راو نعمان خان ڈیرہ۔ اسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق احمد مظٖفر گڑھ میں چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ملک مسعود ندیم مظفر گڑھ سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری کوٹ مٹھن۔ سرائیکستان کے صوبائی صدر خواجہ غلام فرید کوریجہ کوٹ مٹھن میں سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین محبوب کوریجہ کوٹ مٹھن۔ سابق اسلامی نظریاتی کونسل ممبر خواجہ شریف عامر کوریجہ کو ٹ مٹھن۔ ڈی ای اوتعلیم سردار ذوالفقارعلی ملغانی تونسہ شریف میں ڈائریکٹر تعلیم ثناء اللہ سہرانی بصیرہ۔ ڈائریکٹر ٹیوٹا ڈیرہ غازی خان۔ ڈائریکٹر اوپن ویونیورسٹی قیصر عباس کاظمی راجن پور  میں چیرمین بورڈ ڈیرہ ڈاکٹر کشور نائید لاہور میں۔ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد ملتان۔ پرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈاکٹر اصف جام پور میں۔سابق ائی جی سند ھ سردار اختر حسن گورچانی لعل گڑھ۔چیف مرزا وسابق ممبر ضلع کونسل مرزامحبوب سکندر کوٹلہ مغلان۔ پی ٹی ائی کے نائب صدر پنجاب سید قیصر حسین بخاری فاضل پور ۔ڈپٹی ڈی او ومفکر اسلام  ڈاکٹر امجد اسلام پتافی جا م پور میں۔   ممبر پنجاب بار کونسل میاں عمران اکرم بودلہ ایڈوکیٹ کوٹ بودلہ۔ جبکہ صدر بار ایسویسی ایشن راو محمد صادق راجن پور میں الائیڈ گروپ کے سربراہ ملک اعجاز احمد اراں ایڈوکیٹ  جام پورمیں۔ ڈسٹرکٹ مانٹرنگ افسر راجن پور کے ڈیٹا بیس افسر سردار سلطان علی دریشک کوٹ مٹھن میں عید الفطر منائیں گے بعدازاں دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

شیڈول فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -