کالعدم اور مذہبی تنظیموں کیخلاف آپریشن رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کافیصلہ

کالعدم اور مذہبی تنظیموں کیخلاف آپریشن رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کافیصلہ

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)  حکومت پنجاب نے  چندہ اور فطرہ اکٹھا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے اعلی پولیس افسران کی جانب سے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، تمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ کریک ڈان کے دوران چندہ اکٹھا کرنے کیلئے لگے کیمپس بھی ختم کروائے جائیں گے۔ چندہ اور فطرانہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اور چندہ اور فطر انہ اکٹھا کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے کیش باکس سے ملنے والی رقم کی برآمدگی بھی ڈالی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم اور مذہبی تنظیموں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاون کے حوالے سے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آفس کو بھجوا نے کے لیے پولیس افسران کو پابند کردیا گیا ہے۔حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی پولیس نے متعلقہ سرکل افسران وایس ایچ اوزکوآگاہ کردیاہے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -