عید، سپیشل سکواڈ کو اندرون شہر کی خصوصی  صفائی کا ٹاسک،ویسٹ مینجمنٹ عملہ متحرک

عید، سپیشل سکواڈ کو اندرون شہر کی خصوصی  صفائی کا ٹاسک،ویسٹ مینجمنٹ عملہ ...

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) لاک ڈان کی چھٹیوں کے باوجود (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز گزشتہ روز شہر کی صفائی میں مصروف رہے۔سپیشل صفائی سکواڈ کو بھی اندرون شہر کی خصوصی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔گلگشت،گھنٹہ گھر، حضوری باغ روڈ، واٹرورکس روڈ، ممتاز آباد اور اندرون شہر کی خصوصی صفائی کی گئی۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے لاک ڈان کے دوران صفائی پلان کے بارے میں بتایا کہ کمپنی کے آپریشنل اور ورکشاپ سٹاف کی تین چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکومت کی طرف لاک ڈان کی چھٹیوں کے باوجود کمپنی ورکرز 11,،13 اور14مئی کو صفائی کی خدمات سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی ورکرز عید،محرم، ربیع الاول سمیت ہر قومی اور مذہبی تہوار پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔شہر اولیا کی خوبصورتی اور صفائی کمپنی ورکرز کی مرہون منت ہے اور ہمیں اپنے ورکرز پر فخر ہے۔ فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ شہر میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شہری گلیوں اور سڑکوں میں کوڑا اور کچرا پھینکنے سے اجتناب کریں اور کوڑا اور کچرا کمپنی ورکرز کے حوالے کریں یا ویسٹ بِن اور کنٹینر میں ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈان کے دوران شہری اپنے گھر رہیں اور وبا سے محفوظ رہیں۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -