مرغیوں پر مختلف بیماریوں کا حملہ، روزانہ  سینکڑوں ہلاکتیں، ریٹ مزیدہائی

مرغیوں پر مختلف بیماریوں کا حملہ، روزانہ  سینکڑوں ہلاکتیں، ریٹ مزیدہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(نامہ نگار)  جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں سمیت ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی مرغی فارموں کنٹرول(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 شیڈز میں جگر اور یرقان کی شدید بیماری کا حملہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مرغیاں مرنے لگی ہیں، ملازم حسین،لیاقت علی،غضنفر،ربنواز،سہیل خان،رئیس احمد و دیگر شہریوں نے بتایا کہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے انسانوں میں پیلے یرقان میں استعمال ہونے والی ادویات جیٹی پار انجکشن اور شربت ہیپامرز انجکشن و شربت مارکیٹ سے اچانک غائب ہو گئے ہیں، 2 سو روپے والا انجکشن بلیک میں ڈبل ٹریپل قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں جبکہ مرغیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث اور رمضان میں گوشت کی زیادہ استعمال کی وجہ سے مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا ہے، اس کے ساتھ شہریوں کو یہ تشویش بھی لاحق ہے کہ 420 سے 460 روپے فی کلو فروخت ہونے والا گوشت صحت مند مرغی کا ہے یا پھر یرقان اور جگر کی بیماری میں مبتلا مرغی کا، انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بیمار مرغی کا گوشت بھی دھڑلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانوں میں موزی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ریٹ ہائی