این اے184میں نیا سیاسی اتحاد  قائم، میاں عمران قریشی کا بخاری  گروپ کیساتھ الیکشن لڑنے کااعلان

این اے184میں نیا سیاسی اتحاد  قائم، میاں عمران قریشی کا بخاری  گروپ کیساتھ ...

  

 چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان)  این اے 184میں   نیا سیاسی اتحاد سامنے اگیا  میاں عمران قریشی سابق ایم پی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

اے نے بخاری گروپ کے ساتھ مل کر آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا تفصیل کے مطابق این اے 184 میں بخاری قریشی اتحاد  سامنے اگیا میاں عمران قریشی سابق ایم پی اے کی رہائش گاہ پر بخاری گروپ کے قائد مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں میاں سلیم اصغر مکول چیرمین یونین کونسل اترا سندیلہ میاں عمران دھنوتر جام  ظفر علی ماڑھا   ذیلدار چیرمین یونین کونسل ماہڑہ راو طیب علی خان حبیب اللہ خان بھٹہ چیئرمین یونین کونسل رانا شفقت علی چیرمین یونین روہیلانوالی زوالفقار حسین ماڑھا چیرمین یونین کونسل جام شوکت علی ماڑھا زیلدار ملک سعید کھاکھی چیئرمین یونین کونسل گندھی کھاکھی  میاں خرم شہزاد مکول میاں عرفان میتلا نے شرکت کی اور اس موقع پر میاں عمران قریشی سابق ایم پی اے نے باقاعدہ طور پر بخاری گروپ کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا اور کہا اج کے بعد مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے میرے گروپ قائد ہیں ان کے ہر فیصلہ کی تائید کروں گا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں بخاری گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑوں گا اس موقع پر قائد بخاری گروپ مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے نے کہا کہ قریشی خاندان کے ساتھ ہمارے بزرگوں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں اور دونوں خاندانوں میں ہمیشہ ادب احترام کا رشتہ رہا ہے این اے 184 میں انشا اللہ آئندہ مل الکشن لڑیں گئے اور یہ اتحار این اے 184 کا سب سے مظبوط اتحاد بن کر سامنے ائے گا این اے 184 میں بخاری گروپ نے جنرل الیکشن میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑا تھا اور عوام میں  زبردست پزیرائی ملی تھی  این اے 184 میں اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور انشا اللہ آئندہ جنرل اور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گئے علاوہ ازیں مخدوم سید باسط سلطان بخاری ایم این اے نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عامر کرامت کء وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی بھی کی اور مرحوم چوہدری عامر کرامت کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -