عید اجتماعات،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ

  عید اجتماعات،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال، عزت وآبرو کی حفاظت یقینی بنانا پولیس کے فرائض کا حصہ ہے ملتان ریجن میں عیدالفطر کے اجتماعات کی حفاظت کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں  ملتان، وہاڑی، خانیوال اور(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
 لودہراں اضلاع  میں عید الفطر کے سیکورٹی پلان کے مطابق ملتان ریجن میں عید کے اجتماع کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے عوام الناس خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر کے خوشی کے موقع پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا کی موجودہ لہر کی شدت کو کم کیا جاسکے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں عوام بلا خوف خطر عید کی خوشیا ں منائیں ہم ان کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ریجن میں عیدالفطر کے 2066 اجتماعات کی حفاظت کے لیے 3954           پولیس افسران و ملازمین کے علاہ پولیس رضا کار بھی  فرائض سر انجام دیں گے ملتان میں عید کے 925  اجتماعات کی سیکورٹی کے لیے 2051،وہاڑی میں 421اجتماعات کے لیے769،خانیوال میں 512 اجتماعات کی سیکورٹی کے لیے 510 جبکہ لودہراں میں  عید کے 208اجتماعات کی حفاظت کے لیے624 پولیس افسران و ملازمین مامور کئے گئے ہیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ خوشی کے ا س پر مسرت موقع پر اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انہیں موٹر سائیکل ون ویلنگ کے مہلک نقصانات سے آگاہ کریں۔سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے عید الفطر کے حوالہ سے  سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ عید الفطر  کے دوران شہر بھر میں کل 890 مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ جن میں سے 117 مقامات اے کیٹیگری کے ہیں۔عید الفطر  کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 1980 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جس میں 04 ایس پیز، 09 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز، 83 سب انسپکٹرز، 156 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 127 ہیڈ کنسٹیبل اور 1576 کنسٹیبلان  شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔اس کے علاوہ 5 ریزرو پولیس لائنز ملتان میں سٹینڈ ٹو رہیں گی۔شہر بھر میں مختلف مقامات پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی۔مختلف علاقہ جات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔کورونا وائرس کے پیش نظر عید الفطر کے موقع کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاسی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچا اور اس کے پھیلا کو روکنے کے لیے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔تمام شرکا ماسک پہنیں اور سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے عید الفطرکے موقع پرون ویلنگ کی روک تھام کے لئے اینٹی ون ویلنگ سکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں جو شہر کے تمام پوائنٹس پر ڈیوٹی دیں گے۔ اس کے علاوہ عید الفطر کی نماز کے حوالے سے بھی ٹریفک پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلزئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ون ویلنگ جسے موت کے کھیل سے دور رکھیں۔ ون ویلنگ میں بہت سے بچے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، ہم سب کا فرض ہے ون ویلنگ کو روکیں۔ سی ٹی او نے عوام الناس سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر کے خوشی کے موقع پر حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کورونا کی موجودہ لہر کی شدت کو کم کیا جاسکے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھیں۔
مانیٹرنگ