فلسطینیوں پر حملہ عالمی دہشتگردی، مختلف  اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ، عامر ڈوگر

فلسطینیوں پر حملہ عالمی دہشتگردی، مختلف  اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ، عامر ...

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر  )  وزیر مملکت و چیف وہیب قومی اسمبلی (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

ملک محمد عامر ڈوگر  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصی قبلہ اول پر ستائیسویں کی مقدس شب میں نمازیوں پر اسرائیلی  دہشت گردانہ حملہ قابل مزمت ہے اور یہ حملہ عالمی دہشت گردی ہے اس پر حکومت پاکستان نہ صرف  مزمت کا اظہار کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر اسرائیل کی دہشت گرد کاروائیوں کے خلاف آواز بھی بلند کرے گی۔۔انہوں نیمزید کہاکہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اس دہشت گردی کو معمول کی کارواء قرار دینا بھی قابل مزمت ہے اگر اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر اسی طرح دہشت گرد کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو امت مسلمہ منہ توڈ جواب دے گی۔انہوں کہا کہ مغربی میڈیا بھی مسلم دشمنی پر اترآی ہے جوکہ قابل مزمت اور عالمی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے بھی سوالیہ نشان ہے۔ماہ رمضان المبارک میں قبلہ اول پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور انسانیت کی تزلیل ہے انہوں نے مزید کہاکہ پوری پاکستانی قوم اور حکومت کی تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر سطح پر انکی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

عامرڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -