خان گڑھ:ترقیاتی منصوبوں کیلئے3کروڑ مختص، عید کے بعد ٹینڈرز

 خان گڑھ:ترقیاتی منصوبوں کیلئے3کروڑ مختص، عید کے بعد ٹینڈرز

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نواب زادہ منصور احمد خان نے خان گڑھ شہر کے لیے تین کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

رقم مختص کر دی۔عیدالفطر کے بعد ٹینڈرز کی نیلامی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر کام  کا آغاز ہو گا۔جس میں بھت والہ، محلہ راجپوتاں، بستی ٹبی، بستی کنیرا،  بستی قاضی، بستی مہدی شاہ، بستی دیوان والہ، چاندنے والہ، بخشی والہ، نئی بستی، طالب شاہ، شمش آباد، محلہ حافظ مقبول، محلہ محمدیہ، اودھے والہ تلکوٹ،  محلہ قادر  آباد، چاکی والہ اور ملحقہ آبادیاں شامل ہیں. کوارڈینیٹر ایم پی اے نوابزادہ وقاص ہمایوں خان کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرگڑھ نے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -