گندم سمگلنگ، چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو الرٹ رہنے کا حکم

گندم سمگلنگ، چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو الرٹ رہنے کا حکم

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم خریداری کا ہدف مکمل کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور غیر قانونی گندم کی ترسیل کرنے والوں کی خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کیلئے عوام کا تعاون حاصل کیا (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ابتک خریدی گئی گندم اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن گندم کے حصول کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔اسسٹنٹ کمشنرز،فوڈ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل روکنے کیلئے چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ متحرک رہے۔اس سلسلے میں فورسز کا بھی تعاون حاصل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ محکمہ خوارک سیل پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی یقینی بنائے۔اجلاس میں دیگر امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -