جہانزیب کھچی، اورنگزیب خان کا میلسی میں ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

جہانزیب کھچی، اورنگزیب خان کا میلسی میں ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی اور ممبر قومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی نے کہاہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر بعض فوری اور مثبت اقدامات اٹھائے ہیں تا کہ ہر پاکستانی شہری کی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن سنٹرز پر دن رات کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور اب 40 سال سے زائد عمر کے حامل افراد کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میلسی جمنیزیم میں بنائے گئے ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے بروقت اقدامات کر کے چین سے بڑی تعداد میں ویکسین حاصل کی اور ابتدائی مرحلہ میں 50سے 60 اور اس سے زائد عمر کے حامل افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب 40سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین میں حکومت کی جانب سے مفت ویکسین فراہم کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں 30سال سے زائد عمر کے افراد میں بھی ویکسین کا مرحلہ شروع کر دیا جائیگا شہری اپنی اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے لازمی طور پر ویکسین لگوائیں اور اس سلسلے میں انتہائی شفاف نظام وضع کیا گیا ہے اور رجسٹریشن کے حامل افراد کو بغیر کسی پریشانی کے ویکسین فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں شہری حکومت کے اقدامات کا ساتھ دیں اور کورونا سے بچنے کیلئے عید سادگی سے منائیں اور اپنے گھروں میں رہ کر سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مقصد ہی انسانی زندگیاں بچانا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او میلسی ملک محمد نوید کھنڈ نے صوبائی وزیر اور ایم این اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک 7ہزار افراد کی اس سنٹر کے ذریعے ویکسی نیشن مکمل کی جا چکی ہے اور عید کے بعد ٹبہ سلطانپورمیں بھی ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے اس دوران صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کے ذریعے ویکسین بھی لگوائی اور سنٹر پر کیئے گئے اقدامات پر اپنے اطمینان کا ا ظہار کیا اس موقع پر ملک نور محمد کھنڈ، افتخار احمد بھٹہ، جہانزیب شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
دورہ