لیاقت پور، چک نمبر5،حیدر کالونی میں میٹل روڈ کی منظوری، شہری خوش
لیاقت پور (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کچی منڈی لیاقت پور (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
میں چک نمبر 5 عباسیہ روڈ سے خورشید کالونی براستہ حیدرکالونی میٹل روڈ کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا میونسپل کونسلروں راشد خاں بلوچ، سجاد خاں بلوچ، خالد محمود خاں، غلام شبیر خاں اور اہل علاقہ نے متعلقہ محکمہ کو مجوزہ منصوبے کا سروے کروایا اس موقع پر کونسلروں نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد نے لیاقت پور شہر کے لیئے دس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیئے ہیں جس پر اہل علاقہ ان کے شکر گزار ہیں۔
منظوری