بزرگوں کی خدمت اولین ترجیح وسائل کے مطابق سہولیات دیتے  ہیں  انچارج ایدھی فاؤنڈیشن کی بات چیت

بزرگوں کی خدمت اولین ترجیح وسائل کے مطابق سہولیات دیتے  ہیں  انچارج ایدھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارچ ڈاکٹر عرفان یوسف نے کہاہے کہ ایدھی ویلفیئر بے سہارا بزرگ شہریوں 
(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کی خدمات کرنے میں مصروف ہے، ان کے پاس ہرسال درجنوں بزرگ شہری آتے ہیں جن کو ایدھی ہومر میں وسائل کے مطابق سہولیات دی جاتی ہیں انہوں نے کہاہے کہ اولڈ ایج ہوز میں رہنے والے بزرگوں میں سے کئی بزرگوں نے قبل از وقت جائیداد اپنے بچوں کے نام کر وادی بعد ازں بچوں نے والدین کو گھروں سے نکال دیا جب ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا توہو ایدھی ہومز میں رہائش پذیر ہو گئے ہیں جبکہ کئی ایسے بزرگ بھی ہیں جو زندگی بھرشادی نہیں کرتے اور ضعیف ہونے پران کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وہ یہاں آجاتے ہیں۔ کچھ بزرگ ایسے ہیں جو شادی کرتے ہیں مگران کی اولاد نہیں ہوتی یاپھر ان کی اپنی بیوی کے ساتھ علیحدگی ہوجاتی ہے تیسری قسم ایسے بزرگ شہریوں کی ہے جن کی سگی اولاد خود انہیں یہاں چھوڑجاتی ہے۔ بعض بزرگوں کی اولاد تو یہ بھی نہیں بتاتی کہ جن کو وہ یہاں چھوڑکرجارہے ہیں وہ ان کے ماں باپ ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ یہ بزرگ ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ یہ بزرگ اپنے زخموں کو کبھی نہیں بھول پاتے تاہم ان کی کوشش ہے کہ ان بزرگوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جاسکے، ان کی صحت، خوراک اورآرام کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن جب کبھی کوئی خوشیوں کا تہوار آتا ہے توان بزرگوں کی آنکھیں اپنوں کی راہ دیکھتی ہیں۔ چند ایک ایسے بزرگ ہیں جن کے رشتہ دار عید پرانہیں واپس گھرلے جاتے ہیں تاہم اکثریت عید کی خوشیاں اولڈ ایج ہوم میں ہی مناتے ہیں۔
بات چیت