پاکستان پشاور کے سٹاف رپورٹر ملک حشمت کی والدہ انتقال کر گئیں 

پاکستان پشاور کے سٹاف رپورٹر ملک حشمت کی والدہ انتقال کر گئیں 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ”پاکستان“ پشاور کے سینئر سٹاف رپورٹر تھانہ پبی کے ڈی آر سی ممبر ملک حشمت اور عنایت اللہ عرف گل کی والدہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں وہ چند روز سے علیل تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز بدھ12مئی کو دس بجے صبح آبائی گاؤں اکبر پورہ میں پنج پیر جناز گاہ اخون بابا روڈ پشاور میں ادا کی جائے گی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا مرحومہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر فہد محمود اور شاہد محمود کی نانی تھیں۔روزنامہ”پاکستان“ کی انتظامیہ اور سٹاف ممبران نے ملک حشمت سے والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -