عید، راجن پور میں صفائی انتظامات فائنل اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے پولیس اہلکار الرٹ
راجن پور، جام پور(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صفائی کے بہترین(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
انتظامات کے علاوہ پولیس کی طرف سیکورٹی کے سخت اقدامات۔ ضلع بھر میں دو سو تیس مساجد اور اٹھ کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات ہو نگے۔ جن کی سیکورٹی پر تین ہزار کے قریب پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں عید الفطر پر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تینوں تحصیل انتظامیہ کو صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اسٹنٹ کمشنر اور چیف افسران کو مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ نماز کے اجتماعات پر صفائی کرنے اور پانی کا چھڑکاو اورچونا ڈالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جس پر متعلقہ افسران نے عمل درامد شروع کر دیا ہے۔ اسی طرح ضلع پولیس کی طرف سے دو سو تیس مساجد کے علاوہ اٹھ کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہو نگے جن پر تقریبا تین ہزار کے قریب پولیس کے جوان سیکورٹی کے فرائیض سرانجام دیں گے۔ افسران کی ہدایت کی روشنی میں پروگرام کو حتمی شکل دی جاچکی ہے کسی بھی پریشانی اور مشکوک افراد اور اشیاء ملنے کی صورت میں پولیس ہیپلپ لائن قائم میں اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس ایچ او اسحاق جان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی سربرانی میں راجن پور پولیس ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ عید پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ کوٹلہ دیوان۔ کوٹ طائر۔ بستی چھینہ۔ اور گردنواح تھانے کی حدوومیں قائم مساجد اور امام بارگائیوں میں نمازیوں کی سخت چیکنگ کے بعد انٹری کی جائے گی۔ پولیس کے سپشل سکواڈ گشت کریں گے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔ ضلع بھر میں عید الفطرکے موقع پر کل 230 مقامات جن میں 191 عید گاہیں / مساجد، 33 امام بارگاہ اور 6 کھلے مقامات پر 750 سے زائدپولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سرکل روجھان میں 33، سرکل بنگلہ اچھا 10، سرکل داجل 37، سرکل صدر راجن پور 84 اور سرکل جام پور میں 66 مقامات پر عید نماز ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایلیٹ پولیس فورس اور کیو آر ایف ٹیمز، 200 پولیس قومی رضاکاران اور سول ڈیفنس بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔نمازیوں کی چیکنگ کے لئے اہم مقامات پر واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ عید الفطر کے موقع پر ضلع بھر میں 22مقامات پر پولیس ناکہ بندی پوائنٹس لگائے گئے ہیں تاکہ عید کے ایام میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام اور عوام والناس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ضلع بھر میں متعدد پوائنٹس پر پولیس کے موٹر سائیکل گشت پر اہلکار گشت کناں رہیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔عید کے ایام میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس اور ٹریفک ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ پتنگ بازوں، منشیات فروشوں اور شراب پینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے تھانہ لیول پر خصوصی ٹیمیز تشکیل دی گئی ہیں۔۔ڈی پی او راجن پور کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر حکومت کی طرف سے جاری کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پولیس ٹیمز اور کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر کرونا ایس او پیز کے عملدرآمد کے لیئے اسپیشل پولیس پکٹ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔عید الفطر کے موقع پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سکیورٹی انتظامات