حاجی بہادر خان سپرد خاک 

 حاجی بہادر خان سپرد خاک 

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) محکمہ پولیس مردان کے ریٹائرڈ انسپکٹر حاجی بھادر خان جو گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ مرحوم محمد ریاض، محمد اشفاق، صفدر خان، تیمور مہمند، آصف کے والد بزرگوار اور شیرین خان اور محکمہ پو لیس کے شیر محمد کے بہنوئی تھے جبکہ محکمہ تعلیم مردان کے سبجیکٹ سپیشلسٹ شاہ نواز خان کے سسر تھے۔رسم قل بروزبدھ نزد جلالہ پل سرور آباد تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -