صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) جلسئی ضلع صوابی میں زبانی تکرار پر ایک شخص کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ موضع ٹھنڈ کوئی میں توبوز کی خریداری کے معاملے پر زبانی تکرار کے بعد فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔جنہیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ پرمولی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتار آلہ ضرر پستول برآمدکر لیا۔مجروح وقاص سکنہ شیوہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ملزم فواد سکنہ اسوٹا شریف نے راستے میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ایس ایچ او پرمولی سب انسپکٹر سبحان اللہ جدون بمع نفری پولیس کو اطلاع ملتے ہی ملزم فواد کو گرفتار کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -