ایک قتل، حادثے میں نوجوان جاں بحق، خاتون کی لاش برآمد
ہارون آباد، گگو منڈی، ٹبہ سلطان پور(نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ہارون آباد میں 2موٹر سائیکلو ں کی آپس میں ٹکرگئی، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد بائی پاس روڈ پر سبزی و فروٹ منڈی کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
سے ناظم علی ولد اکرم علی سکنہ ماڈل ٹاؤن نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین نوجوان متین حمزہ ولد عمر حیات سکنہ پاکستان سٹی، سہیل ولد احسان اللہ سکنہ چک 24لالیکا اور عمر فاروق ولد عبدالرحمن سکنہ الحق کالونی شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔مقدمہ بازی کی رنجش پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک ایک شدید زخمی ہوگیا چک نمبر287۔،ای بی کے رہائشی زاہد قاسم عرف مانی،عرفان قاسم عرف بلا،طلعت پرویز،جاوید اقبال عرف جیدی کا گزشتہ شام عبدالغفار وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا جس پر زاہد قاسم وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عبدالغفار اور اس کے بیٹے الطاف کو شدید زخمی کر دیا زخمیوں کو مقامی ہسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹرز نے الطاف کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا پاکپتن کینال نہرپل جتی لال سے نہ معلوم خاتون کی نعش برآمد تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اہل علاقہ کی اطلاع پرریسکیو1122ٹبہ سلطانپورکی ٹیم نے نہرپاکپتن کینال پل جتی لال موضع برخوردار سے نامعلوم 25 سالہ عورت کی لاش نکالی جس کا سر کٹا ہوا ہے اور ورثا کی تلاش جاری ہے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے لاش برآمد کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
قتل