صوابی،جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان گرفتار 

 صوابی،جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان گرفتار 

  

صوابی(بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔جب کہ ایک اور کارروائی میں اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتارکر کے آلہ ضرر چاقو برآمدکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار شخص سے جعلی کرنسی برآمد کر کے ملزم گرفتارکر لیا۔ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی ہدایات پر ضلعی پولیس امن و امان کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں۔ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹرمنصف خان بمع نفری پولیس ناکہ بندی میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں موٹرسائیکل سوار بعرض چیکنگ روک کر دوران تلاشی انکے قبضہ سے جعلی  5000 کا نوٹ اور ایک ہزارکے نوٹ برآمد کرکے ملزم جواد سکنہ جلبئی لنگر کوٹ کو گرفتار کیا۔دریں اثناء ملزم ابوبکر سکنہ تورڈھیر نے زبانی تکرار پر مسمی فرقان پر چاقو سے گزرات کرکے شدید زخمی کیا،ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان کو اطلاع ملتے ہی ملزم ابوبکر کو گرفتار کرکے آلہ ضرر چاقو برآمد کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -