مستحق افراد کی بلاامتیاز خدمت میں مصروف عمل ہیں،نویدہ انیس 

  مستحق افراد کی بلاامتیاز خدمت میں مصروف عمل ہیں،نویدہ انیس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ ملک میں مستحق افراد کی بلاامتیاز خدمت میں مصروف عمل ہے پسماندہ علاقوں میں صحت وتعلیم کی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کی چیئر پرسن نویدہ انیس نے مختلف علاقوں میں راشن پیکجز کی تقسیم کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں ہے الخدمت کے تحت کفالت یتیم وظائف،آغوش کے تحت تعلیم وتربیت بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی،ہیلتھ سینٹر،ناگہانی آفات کی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کی فوری مدد کیلئے خواتین اور مرد رضا کاروں کی ٹیم ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت متحرک رہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقامتی ادارہ بانی ناصرہ اقبال کے خدمت انسانیت کے فکر وفلسفے کے تحت مشن پر گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ راشن پیکجز کی تقسیم کراچی سمیت سندھ بھر میں اور ملک کے پسماندہ علاقوں میں جاری ہے۔