مساجد کے اطراف کچراٹھانے چونے کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت

مساجد کے اطراف کچراٹھانے چونے کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈزبیر چنہ نے ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع شرقی، اور ضلع ملیر کا تفصیلی دورہ کرکے عیدالفطر کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ، یو سی ون لیاری،دیگر علاقوں و عید گاہوں، ضلع غربی میں عید گاہ یوسی 5 سائٹ زون، جامع مسجد اورنگی زون، ضلع شرقی میں چائنیز  ورک شاپ، چائنا گراؤنڈ، وسیم باغ گلشن اقبال، ضلع ملیر میں عید گاہ جامع مسجد ابراہیم گارڈن، خلداآباد یوسی 6، چھٹائی گراؤنڈ، داؤد غازی بروہی یوسی 10 و دیگر علاقوں، مساجد،و عید گاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے بھی صفائی سے متعلق انتظامات کے بارے میں تفصیلات لی۔دورے کے دوران انکے ہمراہ ایگزیکٹوڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزاور چائنیز کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر چنہ نے عیدالفطر کے سلسلے میں مساجد، عیدگاہوں ودیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں جائیں نمازیوں کو ئی شکایت کا موقع نہ دیں عیدگاہوں و مساجد کے اطراف کچراوملبہ صاف کرکے چونے کا چھڑکاؤیقینی بنایا جائے۔ جہاں کچرا زیادہ پیدا ہورہا ہے وہاں اضافی کنٹینرز رکھ دیں۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹری ورکرز اور دیگر عملے کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ جبکہ عیدالفطرکی چھٹیوں کے دوران کچرا اٹھانے کا کام جاری رکھنے کے لئے تمام چائنیز اور لوکل ٹھیکیداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ عید کی چھٹیوں کے دوران بلا تعطل کام جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن کی سربراہی میں تمام ڈائریکٹر آپریشن، ڈپٹی ڈائریکٹرزاور ٹھیکیداروں کوہدایت جاری کی گئی ہیں جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کنٹریکٹرز کو گھروں سے کچرا اٹھانے،کچرا کنڈیوں اور کنٹینرز کو روز صاف کرنے، جی ٹی ایس سے لینڈفل سائٹ کچرا منتقل کرنے کے کام کومعمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔جبکہ متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی ستھرائی کاکام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی زبیر چنہ نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کے لئے یہ مہینہ اور عیدالفطر بہت مقدس ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں مکمل ریلیف فراہم کریں اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھیں۔اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کچرا، کچرے دان میں تھیلیوں میں بند کرکے رکھیں۔