تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈمپر کی تیز رفتاری موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کی جان لے گئی۔کراچی میں جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون پروین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ خاتون کا شوہر علی رضا زخمی ہوگیا۔ لاش و زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔مشتعل افراد کی ٹریلر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کرکے ٹریلر تحویل میں لے لیا۔موقع پر موجود لوگ حادثہ دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور ٹرالر پر پتھرا کردیا اور ٹریلر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ مشتعل افراد نے ٹرالر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے پہنچ کر ڈرائیور اور کلینر کو چھڑا کر ٹرالر سمیت حراست میں لے لیا۔