بیت المقدس پر اسرائیلی فوج کا حملہ قابل مذمت ہے:مولانا محمد قاسم

  بیت المقدس پر اسرائیلی فوج کا حملہ قابل مذمت ہے:مولانا محمد قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیر گڑھ(نمائندہ پاکستان)جمعیت علمائے اسلام ضلع مردان کے امیر اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمد قاسم کا بیت المقدس پر اسرائیل کی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت علمائے کرام آئمہ کرام اور خطبا نماز عید کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں مزید کہا کہ  بیت المقدس پر اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے او آئی سی اور مسلم ممالک سے توجہ رمضان المبارک کے موقع پر اسرائیلی فوج کی بربریت کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کے قائدین اور حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہشتگرد ملک ھے جو امریکہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف ظلم اورجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسرائیل کے خلاف لائحہ عمل طے کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی قائدین نے فلسطین عوام کے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے ضلع بھر کی تنظیموں اور علمائے کرام آئمہ کرام اور خطبا کو ہدایات جاری کی کہ وہ نماز عید کے موقع پر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھائیں اور فلسطینی عوام پر ہونیوالے مظالم کی بھرپور مذمت کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام فلسطینی بھائیوں کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت کا اعلان کرتی ہے۔