قرآن سے محبت نجات کا ذریعہ ہے،شیخ کامران

قرآن سے محبت نجات کا ذریعہ ہے،شیخ کامران

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے معروف دینی مبلغ الشیخ محمد کامران یاسین نے علوم اسلامیہ کے معروف ادارہ بروج انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی کیمپس بلوچ کالونی میں ِ تراویح کے بعد فصیح و بلیغ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جبلت میں یہ بات بڑی واضح ہے کہ وہ اپنے مفادات اور خاندانی منصب کو ہی بڑا تصور گردانتا ہے انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی شخصیت کو ہی اپنی زندگی کا معیار بنا لیتا ہے اور اعمال صالحہ اور رب تعالیٰ کی بندگی سے دور رہتا ہے اسے عارضی اور ابدی زندگی میں چین و سکون نہ مل سکے گا مولانا کامران یاسین نے کہا کہ جو بندہ مومن پنج وقتہ نماز، روزے، زکوٰۃ، حج اور اعلائے کلمتہ اللہ کی پاسداری کا حق ادا کرتے ہوئے اعمال صالحہ کو اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا بنالیتا ہے۔ اسکی زندگی میں کامیابیوں کے ان گنت انبار لگادیئے جاتے ہیں اور رب تعالیٰ کو اپنا دوست بنانے والا متقی جب جب قرآن کی تلاوت کرتا ہے اور اپنی بہترین لحن داؤدی سے قرآنی آیات پڑھتا ہے اور قرآن کا تحفہ اللہ کریم کو تسلسل کے ساتھ بھیجتا رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس بندہ مومن سے خوش ہوجایا کرتے ہیں اور اس اپنے بندے کا تذکرہ فرشتوں کی جماعت میں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے والہانہ محبت ہی ہمیں روزِ محشر بخشوانے کی شرعی دلیل ثابت ہوگی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -