ڈیرہ ریجن، عید پر1332مقامات کی چیکنگ  کا حکم، ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات

ڈیرہ ریجن، عید پر1332مقامات کی چیکنگ  کا حکم، ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے ریجن میں نماز عید الفطر کے1332 مقامات کی چیکنگ کا حکم دے دیا(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
،پولیس نماز عید الفطر کے اجتماعات شروع ہونے سے قبل تمام مقامات کی گراس روٹ لیول تک چیکنگ کو یقینی بنائے گی،سیکورٹی پر مامور اہلکار نماز عید کے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ڈیوٹی سنبھال لیں گے،سیکورٹی ڈیوٹی آخری نمازی کے جانے تک جاری رہے گی،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے عیدالفطر کی سیکورٹی کے حوالے سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ریجن بھر میں امن وامان کی صورت حال قابل رشک حد تک کنٹرول  میں ہے،ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،تاہم۔کسی بھی حوالے سے ہم سیکورٹی معاملات کو غیر اہم نہیں لے سکتے،عید الفطر کے اجتماعات کورونا ایس اوپیز کے تحت ہی منعقد ہوں گے تاہم ان اجتماعات کو جو سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اس کو فول پروف بنانے کا تقاضا ہے کہ نماز عید الفطر سے قبل ان کے مقامات کو چیکنگ کے مکمل ایس اوپیز کے تحت چیک کیا جائے،سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نمازعید کے شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل ڈیوٹی کے مقام پر فرائض سنبھال لیں گے،ڈی پی اوز اپنے اضلاع کی نماز عید کے اجتماعات ختم ہونے تک فیلڈ میں رہیں گے،میں خود بھی نماز عید کے تمام اجتماعات  کے ختم ہونے تک فیلڈ میں رہوں گا،آر پی او نے کہاکہ نماز عید کے مقامات کی چیکنگ اور نماز عید کے پرامن اختتام کی رپورٹ آرپی او آفس کے کنٹرول روم کو دی جائے گی۔
ہدایات