منشیات،شراب برآمدگی کے مقدمات 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
ملتان خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیا ت (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
اورشراب برآمدہونے کے مختلف مقدما ت میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج 8 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم یامین،تھانہ مخدوم ر شیدمیں درج2 بوتلیں شراب برآمد ہونے پر ملزم کامران،تھانہ کینٹ میں 52 لیٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم محمدنواز،تھانہ گلگشت میں درج210 گرا م چرس برآمد ہونے پر ملزم کمیل،تھانہ مظفرآبادمیں درج 105 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم غلام یسین اورتھانہ ممتازآبادمیں درج شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے پر ملزم جمیل کو جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔
حکم