کرونا لہر بے قابو، ٹائیگر فورس غائب

کرونا لہر بے قابو، ٹائیگر فورس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لیاقت پور(نامہ نگار)کرونا کی موجودہ خطرناک لہر کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹائیگر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 فورس تاحال غائب ہے بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر فورس کے بعض ارکان کی طرف سے اپنائے گئے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کے واقعات سامنے آنے اور سوشل و ریگولر میڈیا پر ہونے والی تنقید کے تناظر میں نہ صرف وزیراعظم پاکستان بلکہ ٹائیگر فورس کے سربراہ عثمان ڈار نے بھی مذکورہ فورس کی سرپرستی سے فی الوقت ہاتھ کھینچ لیئے ہیں بظاہر ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد رضاکارانہ طور پر حکومتی مشینری کی معاونت کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کی نشاندہی کے علاوہ ملک بھر میں کرونا سے نمٹنے کے لیئے سرکاری پالیسیوں، ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کرنا تھا، اس فورس کو براہ راست متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں دیا گیا تھا مگر اس فورس میں بہت سے ایسے لوگ بھی گھس آئے جنہوں نے اس فورس کو اپنے ذاتی اور مذموم مقاصد کے لیئے استعمال کرنا شروع کر دیا کرونا کی موجودہ لہر کے دوران ٹائیگر فورس کا دور دور تک نشان ملا نہ حکومتی اداروں نے لاک ڈان کو موثر بنانے میں اس فورس کی معاونت طلب کی  ذرائع کا کہنا کہ حکومت جنرل الیکشن قریب آنے پر ٹائیگرفورس کو دوبارہ متحرک کر کے انہیں ایسی ذمہ داریاں سونپ سکتی ہے جن سے انتخابی نتائج میں بہتری لائی جا سکے۔
غائب