ملتان، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  خصو صی رپورٹر  )  چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل میں دو ڈاکو ابرار شاہ (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کے دکان پر آئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے. سیتل ماڑی پولیس کے علاقے بہادر والا کھوہ میں دوڑا کو محمد زبیر کی نرسری میں داخل ہوئے ملزمان دو لاکھ 35 ہزار روپے  اور آٹھ کلو چینی اور 20 کلو اٹا  چھین کر لے گئے۔قطن پور سے شیراز کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔شاہ رکن عالم کالونی سے ہارون کا موبائل فون چوری ہوگیا۔گلگشت سے عثمان کی مو ٹرسائیکل چوری ہوگئی۔حافظ جمال روڈ پر خریداری کے لئے آئے وسیم کی جیب سے موبائل اور 30 ہزار نقدی نکال لی گئی۔مخدوم رشید سے اشتیاق کے گھر سے 2 مو بائل فون چوری ہوگئے۔ تھانہ قادر پور راں کے علاقے بائی پاس نجی کمپنی کیسیل مین اللہ دتہ سے دومسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 2لاکھ55ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ لوہاری گیٹ کیعلاقے باواصفرامحمد صفیان سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 30ہزار وموبائل چھین کر لیگئے،تھانہ بستی ملوک کیعلاقے قصبہ مڑل ابرار شاہ کی دوکان میں دوڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کیزورپر گلے سے 1لاکھ 50ہزارلیکر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کیعلاقے محمد امین سے دوڈاکو نقدی سات ہزار لیگئے، بہادر والہ کھوہ محمد زبیر سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 35ہزار،آٹھ کلو چینی،بیس کلوفلو چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پورکیعلاقے ناگ شاہ مدثر سے تین ڈاکو نقدی 10ہزار،محمد طاہر سیتین ڈاکو نقدی40ہزار و موبائل، گارڈن ٹاون وقاس سے دوڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ بی زیڈ کیعلاقے نشمین کالونی عمران سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی24ہزارلیگئے، تھانہ صدر شجاعبادکیعلاقے بستی مٹھو غلام نازک سے تین ڈاکو موٹرسائیکل لیگئے،تھانہ گلگشت کیعلاقے سہیل سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین لی،تھانہ سٹی شجاعباد کیعلاقے سکندرآباد ارسلان سے تین ڈاکو نقدی80ہزار لیگئے جبکہ تھانہ الپہ کیعلاقے جھوک محمد شہباز سے تین ڈاکو نقدی4500روپے چھین کر لیگئے،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں