الخدمت کی خدمات ملک وقوم کیلئے روشن مثال ہیں،نوید علی بیک

الخدمت کی خدمات ملک وقوم کیلئے روشن مثال ہیں،نوید علی بیک

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات ملک وقوم کیلئے روشن مثال ہیں۔الخدمت ہر دور اور مشکل وقت میں عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش رہی ہے۔اس کے ہزاروں رضاکار ہروقت خدمت کیلئے تیار ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ،عطیات اور فطرہ الخدمت کو دیا جائے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔نوید علی بیگ کا کہنا تھا کہ الخدمت نے ہر رمضان کی طرح اس سال بھی بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات انجام دی ہیں اور جاری ماہ میں کروڑوں روپے کا راشن ہزاروں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کو ان کی دہلیز پر پہنچایا جبکہ بڑے پیمانے پر لوگوں تک گوشت پہنچایا گیا۔الخدمت کی جانب سے کورونا کی پہلی لہر سے انجام دی جانے والی خدمات اب بھی جاری ہیں۔اس سلسلے میں لوگوں کو مفت آکسیجن اورپلز آکسو میٹر فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے صحت کے مراکز سے یومیہ ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں،جبکہ یتیم بچوں کیلئے گلشن معمار میں بڑے رقبے پر قائم شاندار اقامتی ادارہ ”آغوش ہوم تعمیر ہوچکا ہے،جو آئندہ دو تین ماہ میں آپریشنل ہو جائے گا، جبکہ ایک ہزار 174بچوں کی ان گے گھروں ہر کفالت جاری ہے۔نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت خدمات کے حوالے سے ماضی،حال اور مستقبل روشن ہے اور لوگ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پاکستان سے باہر بھی اسے اعتماد اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صاف پانی،تعلیم،روزگار کفالت یتامی ٰ سمیت الخدمت کے تمام شعبہ جات لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔انہوں نے تمام پاکستانیوں خصوصاً اہل کراچی ہے اپیل کہ ماہ مقدس نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے۔اس میں ایک نیکی کا بدلہ سترگنا کی صورت میں ملتا ہے۔لہٰذا و ہ اپنی زکوٰۃ،صدقات اور عطیات ملک وقوم کی بھرپور خدمت کر نے والی الخدمت کو دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -