ڈیرہ، ٹرک سے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد، دو سمگلر گرفتار

ڈیرہ، ٹرک سے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد، دو سمگلر گرفتار

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)عید کے لیے بلوچستان سے پنجاب لاہور منشیات کی بڑی سمگلنگ کی کوشش  کی گئیبارڈ ملٹری پولیس بواٹہ کی کاروائی،ٹرک سے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد،دو ملزمان گرفتار، کمانڈنٹ بارڈ ر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے ڈی جی خان میں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ قبائلی علاقے بواٹہ میں ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری کریم نواز باقر خان لغاری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس پکڑ لی ہے. دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلر نصر اللہ اور قاسم کو گرفتار کر لیا گیا ہے کمانڈنٹ حمزہ سالک نے مزید بتایا کہ عید کے لئے منشیات کے بڑی سمگلنگ کی کوشش کو بی ایم پی نے ناکام بنا دیا ہے.ساڑھے چھ من چرس ٹرک کے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی ہے. پکڑے جانے والے دو ملزمان  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے سمگلنگ کے خلاف بی ایم پی پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -