روجھان میں 3افراد قتل، واردات ٹریس کرنے  میں تاخیر، آر پی او راجن پور پولیس سے ناراض

روجھان میں 3افراد قتل، واردات ٹریس کرنے  میں تاخیر، آر پی او راجن پور پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)  ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
فیصل رانا  نے گزشتہ روز ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقہ میں ہونے والی تہرے قتل کی اندھی واردات کے مقدمہ کی پیش رفت کے حوالے سے راجن پور پولیس سے پراگرس رپورٹ طلب کی، واردات کو ٹریس کرنے میں تاخیر آرپی او سخت برہم ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پولیسنگ میں چونکہ،چنانچہ کے الفاظ سرے سے موجود ہی نہیں،تہرے قتل کی اندھی واردات کے ٹریس نہ ہونے کا کوئی جواز کسی قسم کی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں رکھتا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے تمام سورس راجن پور پولیس کو دستیاب ہیں،جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر اس واردات کا فوری ٹریس ہونا معاشرتی امن کے تسلسل کے لئے ناگزیر ہے،آر پی او فیصل رانا نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ واردات عید الفطر تک ٹریس نہ ہوئی تو پھر میری طرف سے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگانے کا سینئر تجربہ کار پولیس افسران کا نتیجہ آپشن استعمال ہو سکتا ہے،آر پی اونے کہا کہ اس مقدمہ کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری میں مزید تاخیر نا قابل برداشت ہے غفلت اور سستی کے مرتکب پولیس والوں کا محکمانہ احتساب ہو گا۔
ناراض