جیکب آباد، خسرہ کی وباء سے مزید 2معصوم بچے انتقال کر گئے

جیکب آباد، خسرہ کی وباء سے مزید 2معصوم بچے انتقال کر گئے

  

جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث مزید 2معصوم بچے انتقال کر گئے،محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں ویکسین نہ کراسکی مزید اموات کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث ضلع بھر کے کئی علاقوں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے خسرہ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے خسرہ کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں خسرہ کے باعث مزید دو بچے فوت ہوچکے ہیں، ٹھل کے نواحی گاؤں مور سرکی میں تین سالہ بچی مائرہ ٹانوری جبکہ ٹھل کے سرکی محلہ میں محمد معاذ سرکی خسرہ کی وباء کے باعث فوت ہوچکے ہیں،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے خسرہ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے محکمہ صحت کی جانب سے ویکسین بھی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خسرہ کی وباء خطرناک صورت اختیار کرگئی ہے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کرکے بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔ 

خسرہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -