تیمرگرہ،عید الفطر لاک ڈاؤن کیلئے خصوصی پلان تیار

تیمرگرہ،عید الفطر لاک ڈاؤن کیلئے خصوصی پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے تیمرگرہ نے عیدا لفطر کی چھٹیوں اور لاک ڈان کے تنا ظر میں خصوصی پلان جاری کردیا،عملے کی چھٹیاں منسوح،صفائی،پینے کی پانی کی فراہمی بشمول فائیربریگیڈ ٹیموں کی خدمات 24گھنٹے یقینی بنانے کے لے اقدامات مکمل۔تحصیل میونسپل آفیسر /ایڈمنسٹریٹر تیمرگرہ شکیل حیا ت خان کے مطابق صوبا ئی حکومت اور ڈپٹی کمشنر عون حیدر گوندل کی خصوصی ہدایت کے مطابق عید کے موقع پر تحصیل تیمرگرہ میں شہریوں کو میونسپل سروسز کی سہولیات بہم پہنچانے کے لے اقدامات جاری ہے اس حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل جبکہ صفائی،صاف پانی کی فراہمی بشمول فائرفایٹرز اہلکاروں کی چھٹیاں مسنوخ کی جاچکی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تا ہی برداشت نہیں کی جا ئیگی۔