تمام اسپتال کورونا ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کریں،باقر رضا 

تمام اسپتال کورونا ویکسی نیشن کیلئے اقدامات کریں،باقر رضا 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افیسر، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سید باقر رضا رضوی نے اسپتالوں  کو ہدایات کی ہیں کہ  سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین عام آدمی کولگانے  کے حوالے سے اقدامات کریں اور اس حوالے سے  طبی مراکز کو لیٹر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ یہ لیٹرز محکمہ صحت سندھ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے گئے ہیں۔  سی ای او ایس ایچ سی سی سید باقر رضوی نے ڈا ؤنیورسٹی اوجھا کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اوجھا کیمپس میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹر کا معائنہ کیا اور ڈاکٹر عماد اور ٹیم سے ملاقات کی۔ سی ای او نے ویکسینیشن کے حوالے سے بہتر انتظامات کرنے پر اوجھا کیمپس کی ٹیم کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -