ناصرشاہ اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

ناصرشاہ اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔سید ناصر حسین شاہ نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ماں کی اہمیت بیان کی۔صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پچھلے سال ستمبر میں میری والدہ کی وفات کے بعد یہ پہلا ماں کا عالمی دن ہے۔انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی والدہ کی بہت یاد آتی ہے اور میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ تمام ماں کو خوشیوں سے بھرپور اور صحت و تندرستی والی زندگی عطا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ماں کا احترام کریں اور دنیا اور آخرت میں خوشحال ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا عالمی دن منایا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -