محکمہ موسمیات نے 14 مئی  کو عید کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 14 مئی  کو عید کی پیش گوئی کر دی

  

کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنیکاامکان نہ ہونے کے برابرہے، شوال کے چاندکی پیدائش 12مئی کی رات 12 بجکر01منٹ پرہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق 29رمضان کو نئے چاند کے نظرآنیکاامکان نہ ہونے کے برابرہے، 12مئی کوملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات 

مزید :

صفحہ اول -