کورونا،ملک بھر میں والی بال کی سرگرمیاں معطل

 کورونا،ملک بھر میں والی بال کی سرگرمیاں معطل

  

  اسلام آباد (این این آئی)ملک میں پاکستان والی بال فیڈریشن کی بھی دیگر کھیلوں کی طرح تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایاکہ پاکستان والی بال فیڈریشن نے قومی مینز والی بال چیمپیئن شپ کراچی میں اور قومی ویمنز چمپئن شپ لاہور میں منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر شروع ہونے کے باعث پاکستان والی بال فیڈریشن نے بھی اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ کیونکہ والی کی انٹرنیشنل سطح پر بھی سرگرمیاں معطل ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی اپاکستان والی بال فیڈریشن آئندہ کی سرگرمیاں منعقد کروانے کا اعلان کرے گی اس حوالے سے والی بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اسی سال اس ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا جائے گا اور کورونا کی وباء کے خاتمہ کے ساتھ ہی اس بارے میں مشاورت کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -