انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے نے فلہام کو 0-2 سے ہرا دیا

      انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے نے فلہام کو 0-2 سے ہرا دیا

  

لندن (اے پی پی)انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے نے فلہام کو 0-2 سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ منگل کو کریون کوٹیج سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں برنلے نے فلہام کو بآسانی 0-2 سے شکست دی اور تین قیمتی پوائنٹس حاصل کئے۔ فاتح ٹیم کی طرف سے ایشلے ویسٹووڈ نے 35 ویں اور کرس ووڈ نے 44 ویں منٹ میں گول کیا۔

۔ اس جیت کے بعد برنلے کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ 17 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ فلہام کی یہ گزشتہ پانچ میچوں میں چوتھی شکست ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -