سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے خوردبرد، میپکو کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے خوردبرد، میپکو کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  نیوز  رپورٹر  )  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (میپکو) سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی خردبرد کا انکشاف ہونے پر لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) ملتان کو میپکو کی ٹیکس مد میں مالی بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ میپکو کا گزرے پانچ سالوں کا مکمل آڈٹ کیا جائے بشمول انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سمیت بورڈ کے مطابق مالی سال 19-2018 اور 20-2019 7 ارب 88 کروڑ 2 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی ہے اگر اس رقم میں سرچارج اور جرمانہ شامل کیا جائے تو میپکو 11 سے 12 ارب روپے کی نادہندہ ثابت ہوگی تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی جانب سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان کو دی جانیوالی رپورٹ کے مطابق سکریپ کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی عدم وصولی، انکم ٹیکس ریٹرن کے مقابلے میں بجلی کی سیلز کم ظاہر کی گئی، ایڈورٹائزمنٹ کی رسیدوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس، سیلزٹیکس کی عدم ادائیگی کی گئی ہے مالی سال19 -2018 اور مالی سال 20-2019 کی ٹیکس ریٹرن 20 ارب 30 کروڑ 7 لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ صارفین سے وصول کئے گئے جرمانے اور سرچارج ظاہر نہیں کیئے گئے میپکو پرچیز جعلی سپلائرز کے ذریعے کی گئیں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی رپورٹ کے مطابق میپکو نے مالی سال19 -2018 اور 20-2019 کے دوران سیلزٹیکس کی مد میں 7 ارب 88 کروڑ 2 لاکھ روپے کی خرد برد کی ہے بورڈ نے ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو ملتان کو میپکو کا پانچ سالہ مکمل آڈٹ رپورٹ بورڈ کو پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -