جنوبی پنجاب، کرونا حملوں میں تیزی،مزید10افراد جاں بحق

جنوبی پنجاب، کرونا حملوں میں تیزی،مزید10افراد جاں بحق

  

ملتان، کوٹ ادو(خصوصی رپورٹر، تحصیل رپورٹر)  نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 09 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 713 ہو گئی  زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 118 ہو گئی،24 مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 96 مریض زیر علاج، فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کی رہائشی 60 سالہ زہرہ بی بی 60 سالہ محمد اشرف 73 سالہ غضنفر علی خانیوال کی 28 سالہ  شہناز 60 سالہ محمد الیاس70 سالہ جہانگیر خان مظفر گڑھ کے 59 سالہ رانا غلام یسین 40 سالہ خالدہ بی بی اور لودھراں کے 70 سالہ نذر محمد نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل 2020  سے 11 مئی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 713ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 118ہو گئی ہے جن میں سے 72 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 24 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 96مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 5 ہزار 913 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 330 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،کوٹ ادو میں بھی کورونا کے وار جاری،ضلع مظفرگڑھ کی سیاسی و سماجی شخصیت سابق ضلعی چیئرمین اور انجمن آرائیاں جنوبی پنجاب پاکستان کے ضلعی صدر چوہدری فیاض آرائیں محمدی ہاؤس  والے کرونا کی وجہ سے گزشتہ روزانتقال کرگئے۔

کرونا

مزید :

صفحہ اول -