کورونا وائرس سے مزید 104 افراد جاں بحق، دو ہزار869 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 104 افراد جاں بحق، دو ہزار869 نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس سے مزید 104 افراد جاں بحق، دو ہزار869 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، مزید 104 پاکستانی قاتل وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 76ہزار 536 ہو گئی ہے ،ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 19ہزار210 جبکہ کل متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ 67ہزار426ہو گئی ہے ۔ملک بھر میں اب تک سات لاکھ 71ہزار692افراد مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے تین لاکھ 22ہزار 117افراد متاثر ہوئے جن میں سے نو ہزار188افراد جاں بحق ہوئے ،دو لاکھ 76ہزار800افراد صحتیاب ہوئے ۔ صوبے میں 36ہزار129افراد زیر علاج ہیں ۔سندھ میں مجموعی طور پر دو لاکھ 94ہزار251افراد کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے چار ہزار765افراد جانبر نہ ہو سکے ، دو لاکھ 71ہزار581افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ صوبے میں 17ہزار905ایکٹو کیسز ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 25ہزار392افراد کورونا سے متاثر ہوئے، تین ہزار668افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ ایک لاکھ 12ہزار706افراد صحتیاب ہوئے ، صوبے میں اس وقت نو ہزار18افراد زیر علاج ہیں ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78ہزار560افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ، 718افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 67ہزار811افراد نے وائرس کو شکست دی ، وفاقی دارالحکومت میں اس وقت 10ہزار31کورونا مریض موجود ہیں ۔
بلوچستان میں 23ہزار655افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 255اموات ہوئیں جبکہ 22ہزار 12افراد ریکور ہوئے ، ایک ہزار388افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 18ہزار56افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ، 509افراد جان کی بازی ہارے جبکہ 15ہزار596علاج کے بعد تندرست ہو گئے ، ایک ہزار951ابھی بھی مہلک وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار407 کیسز سامنے آئے ، 107افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار186 صحتیاب ہوئے ، ایکٹو کیسز 114ہیں ۔