عید کے بعد صحافیوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گا،فردوس عاشق اعوان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے بعد پنجاب کے صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
ٰٰٰتفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کیلئے کئے گئے اعلان کے تحت
صحافی برادری کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگائی جائےگی۔ صحافیوں کو ترجیحاً کورونا ویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئیں۔ عید تعطیلات کے بعد پنجاب کے صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا فرنٹ لائن میڈیا ورکرز کیلئے بڑا اعلان؛
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 12, 2021
صحافی برادری کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین لگائی جائےگی۔ صحافیوں کو ترجیحاً کورونا ویکسین لگانے سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئیں۔ عید تعطیلات کے بعد پنجاب کے صحافیوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔
ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد 146 سے بڑھا کر 296 کی جارہی ہے۔ اب تک 18لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینیٹ کیا جاچکاہے۔ ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد بڑھانے کا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک ویکسین پہنچانا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد لگ بھگ 30لاکھ مزید ویکسینز پنجاب کو دستیاب ہونگی۔
پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد 146 سے بڑھا کر 296 کی جارہی ہے۔ اب تک 18لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینیٹ کیا جاچکا۔ ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد بڑھانے کا مقصد کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہریوں تک ویکسین پہنچانا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد لگ بھگ 30لاکھ مزید ویکسینز پنجاب کو دستیاب ہونگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 12, 2021