اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھرپور جنگ کا خدشہ ہے ، اقوام متحدہ

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھرپور جنگ کا خدشہ ہے ، اقوام متحدہ
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بھرپور جنگ کا خدشہ ہے ، اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی کشیدگی کی صورتحال مکمل جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے ، دونوں ممالک کے دوران بھرپور جنگ کا خدشہ ہے ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا ہے کشیدگی کے شعلوں کو فوری طور پر بجھانا ہوگا ،غزہ میں جنگ کی قیمت تباہ کن ہے جسے عام شہری چکا رہے ہیں ،فریقین کو کشیدگی میں کمی کی ذمہ داری لینا ہوگی ۔