پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن (پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کر لیا ہے،گزشتہ روزپاکستان کے کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران دوسری مرتبہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پاکستانی پرچم بلند کردیا گیا ہے۔سرباز خان ایک ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 2 چوٹیاں سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سرباز اب تک 8 ہزار میٹر سے بلند 7 چوٹیاں سر کر چکے ہیں جبکہ وہ انا پرنا کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔
ؒیاد رہے کہ انیس سالہ شہروز کاشف نے کل صبح ماونٹ ایورسٹ کوسر کرکے پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔