وزیر اعظم صاحب فون پر ہیلو یلو کے ڈرامے سے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی ، بلاول بھٹو

وزیر اعظم صاحب فون پر ہیلو یلو کے ڈرامے سے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی ، بلاول ...
وزیر اعظم صاحب فون پر ہیلو یلو کے ڈرامے سے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی ، بلاول بھٹو

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم دراصل قوم کے ساتھ دھوکا ہے ، وزیر اعظم صاحب فون پر ہیلو ہیلو کرنے سے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی ، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے سیاسی انتقام کے لئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کیا ، شرمندگی کا مقام ہے کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکل سکا،پاکستان پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے موثر حکمت عملی بنائی تھی ، اگر عمران خان اس پر ہی عمل کر لیتے تو ملک کا فائدہ ہو جاتا ۔

مزید :

اہم خبریں -