شوال کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

شوال کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
شوال کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ روز ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہو گی۔

مزید :

قومی -