اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر دیا 

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر ...
اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن سنبل شاہد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی بہن سنبل شاہد کی جوانی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں سنبل کے ساتھ ان کی دوسری بہن مصنفہ نیلم احمد بشیر موجود ہیں۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن پر یہ واضح کرتے ہوئے لکھا کہ بائیں جانب سنبل جب کہ تصویر کے دائیں جانب نیلم موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، تم ہمیں بہت یاد آتی ہو، تمہارے چلے جانے سے دنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہوگئی ہیں۔خیال رہے چند روز قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، وہ ایک ماہ سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔

مزید :

تفریح -